ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج شروع ہوگا
انچیون(اے پی پی)ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) منگل سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق انچیون میں جاری کرکٹ ایونٹ میں آج پہلا کوارٹر فائنل ہانگ کانگ اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں میزبان جنوبی کوریا اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ میں (کل) بدھ کو تیسرے کوارٹر میں افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل بنگلہ دیش اور کویت کے درمیان کھیلا جائے گا۔