خواتین کرکٹ ٹیم ،کوچ محتشم رشید اور منیجر کیلئے گولڈ میڈل کا اعلان

خواتین کرکٹ ٹیم ،کوچ محتشم رشید اور منیجر کیلئے گولڈ میڈل کا اعلان

  

کراچی(آن لائن)عمر ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر ندیم عمر نے پاکستان ویمنزکر کٹ ٹیم کوانچیون کوریامیں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر پوری پاکستان ٹیم ،کوچ محتشم رشید اور منیجر عائشہ اشعر کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قوم کو پہلا طلائی تمغہ دلانے پر کھلاڑی اور آفیشلز اعزازات کے مستحق ہیں۔انہوں نے ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ویمنزکر کٹ ٹیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیا ہے۔ ندیم عمر نے کہا کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بشری اعتزازچیئر پرسن پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کے زیر سر پرستی نمایاں کارنامے سر انجام دے رہی ہے اور امید ظاہر کی کہ ائندہ بھی قومی ویمنزکر کٹ ٹیم اسی طرح اپنے شاندار کھیل کی بدولت اپنے ملک کا نام روشن کریگی انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا ادارہ ملک میں مردوں کے ساتھ خواتین کی کرکٹ کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور کرکٹ کے فروغ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر طرح کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے اور ہمیشہ کی طرح ا?ئندہ بھی جو بھی کھلاڑی قومی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کریں گے ان کو عمر ایسوسی ایٹس کی طرف سے انعام دیئے جائینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -