پورے پاکستان کی عوام جاگ اٹھی ہے ‘چوہدری جمیل گجر

پورے پاکستان کی عوام جاگ اٹھی ہے ‘چوہدری جمیل گجر
پورے پاکستان کی عوام جاگ اٹھی ہے ‘چوہدری جمیل گجر

  

جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ) لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں لوگوں کی بے شمار شرکت اور پاکستانی عوام میں انقلاب کے جوش و خروش کو دیکھ کر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے کیونکہ جب عوام میں شعور آ جاتا ہے تو پھر عوامی سمندر کے سامنے کوئی بھی کھڑا نہیں ہو سکتا اب پورے پاکستان کی عوام جاگ اٹھی ہے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ینگ جنریشن کے صدر اور راہنما روڈی پورٹ تحریک انصاف چوہدری جمیل گجر نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کہ عمران خان کے خلاف بولنے والے اور کردار کشی کرنے والے پہلے اپنا گریبان جھانک کر دیکھیں کہ وہ کس کھیت کی مولی ہیں آج تک ہر کوئی سیاستدان نسل در نسل پاکستان کو کھانے میں لگا ہوا ہے ان لوگوں نے جتنا سرمایہ بنا لیا ہے اور جتنی لوٹ مار کر لی ہے شاید ان کی آنے والی سات نسلیں بھی نہ ختم کر سکیں اور اب ان کو مستعفی ہو جانا چاہئے ان لوگوں کو عمران خان کے نئے بننے والے پاکستان کی مقبولیت کا اندازہ تو ہو ہی چکا ہے اس موقع پر ان کے ساتھ عامر خان، چوہدری اظہر گجر، عمر نت، نبیل احمد اور دورسے کئی لوگ شامل تھے۔

مزید :

عالمی منظر -