ایشین گیمز: باکسر محمد وسیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ایشین گیمز: باکسر محمد وسیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

  

انچیون: (سپورٹس ڈیسک) ایشیائی مقابلوں کے دسویں روز پاکستان کو باکسنگ میں بڑی فتح ملی۔ باون کلوگرام کے فلائی ویٹ کیٹگری کا کوارٹرز فائنل جیتنے والے محمد وسیم نے ایک اور تمغے کی ا±مید بھی دلا دی۔ قومی باکسر کرغزستان کے باکسر کا مقابلہ کرنے اِن ایکشن ہوئے۔ کوارٹرز فائنل میچ کا فیصلہ ایک حادثے کی بنیاد پر ہوا۔ دونوں کے سر پر رکھے گارڈز ایک دوسرے سے ٹکرائے۔ محمد وسیم کے حریف کی آنکھ زخمی ہوئی۔ ابتدائی راو¿نڈ کے ابھی اٹھائیس سیکنڈ ہی گزرے تھے کہ حادثاتی طور پر زخمی ہونے والے باکسر فائٹ کے لئے تیار نہ ہو سکے جس پر ریفری نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے محمد وسیم کو فاتح قرار دے دیا۔ سیمی فائنل میں محمد وسیم کا مقابلہ ا±زبک فائٹر سے ہو گا۔ کوارٹرز فائنل میں ہیڈ گارڈ حادثے کے بعد میچ کو روکے جانے کے بجائے محمد وسیم کو فاتح قرار دیئے جانے سے مقابلہ متنازع ہو گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -