پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

  

           انچیون(اے پی پی)ایشین گیمز کبڈی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو بآسانی 24-11 سے ہرا کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 17 ویں ایشین گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ کبڈی ایونٹ میں گزشتہ روز پاکستان نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو آﺅٹ کلاس کر دیا اور 24-11 سے فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ گرین شرٹس کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو چت کیا تھا۔ قبل ازیں بھارت نے تھائی لینڈ کو 66-27 سے ہرا کر ناٹ آﺅٹ مرحلے کےلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین آخری گروپ میچ (آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -