زبیر اسلم کی زیر صدارت پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن کا اجلاس

زبیر اسلم کی زیر صدارت پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن کا اجلاس
 زبیر اسلم کی زیر صدارت پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن کا اجلاس

  

کیپ ٹاﺅن( بیورو چیف) کیپ ٹاﺅن میں پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت سینئر نائب صدر زبیر اسلم نے کی جس میں ساﺅتھ افریقہ میں ہونے والی چوری، ڈکیتی اور قتل کی ہونے والی وارداتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار اور کیپ ٹاﺅن میں رہائش پذیر پاکستانیوں کے مسائل بارے بات چیت کی گئی اس موقع پر ان کے ساتھ کمیونٹی کے صدر راشد بشیر سیال بھی موجود تھے زبیر اسلم نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کہا ٓج تک ہمارا کوئی لیڈر ساﺅتھ افریقہ کے ساتھ ملکی سطح پر کوئی معاہدہ یا ساﺅتھ افریقہ میں پاکستانیوں کے لئے نوکریوں کے لئے کوئی بات چیت نہیں کی گئی ساﺅتھ افریقہ میں ہر شعبے میں انڈین سب سے اگٓے ہیں کیونکہ ان کا پریذیڈنٹ یا وزیر اعظم آئے دن ساﺅتھ افریقہ میں دورے پر آئے ہوئے ہیں اسی لئے وہ لوگ آج دنیا میں ہر جگہ اپنی پہچان بتائے ہوئے ہیں اور ہمارے گرین پاسپورٹ کو ہر ملک میں شک کی بنا پر دیکھا جاتا ہے ہم لوگ بھی پاکستان کا سرمایہ ہیں اگر ہماری حکومت ہمیں دنیا میں سپورٹ کرے اور ہمیں عزت کا مقام بنانے میں ہماری مدد کرے۔

 تو ہم بھی کسی سے کم نہیں پر افسوس ہمارے ہر آنے والے صدر یا وزیر اعظم کو انگلینڈ امریکہ یا دوسرے ملک ہی نظر آتے ہیں زبیر اسلم نے مزید کہا کہ ہم لوگ ساﺅتھ افریقہ میں اپنی مدد آپ کے تحت ہی سارے مسئلے حل کرتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -