داعش پر فضائی حملے رائیگاں جائیں گے ، سابق برطانوی فوجی سربراہ

داعش پر فضائی حملے رائیگاں جائیں گے ، سابق برطانوی فوجی سربراہ

  

                            لندن(بیورورپورٹ )برطانیہ کی مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل لارڈ رچرڈزنے کہاہے کہ داعش کے خلاف صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کی طرح کا آپریشن درکار ہے۔انھوں نے یہ بات برطانوی اخبار کو ایک انٹرویومیںکہی ،انھوں نے کہا کہ انتہا پسند جنگجو گروپ کے قلمع قمع کے لیے 2003ءمیں صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے لیے برپا کی گئی مہم کی طرح کی فوجی کارروائی درکار ہے۔انھوں نے کہا کہ داعش کو شکست سے دوچار کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ان کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لیا جائے اور اس مقصد کے لیے روایتی فوجی کارروائی کی ضرورت ہے۔جنرل رچرڈز نے امریکا کی قیادت میں شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں پر تنقید کی اور کہا کہ جنگ کے مقاصد کے حصول کے لیے زمینی فوج کی ضرورت ہوتی ہے۔فضائی حملوں سے داعش کے عناصر تو تباہ ہوجائیں گے لیکن ان سے تزویراتی مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔انھوں نے یہ بات تسلیم کی کہ برسرزمین فوجیوں کو بھیجنے سے سیاسی مزاحمت ہوسکتی ہے لیکن ان کے بہ قول اس کا ایک مو¿ثر حل یہ ہے کہ مغربی فوجوں کو اس مقصد کے لیے بھیجا جاسکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -