چن ون نے جہلم میں ایک نئے عظیم الشان اسٹور کا افتتاح کر دیا

چن ون نے جہلم میں ایک نئے عظیم الشان اسٹور کا افتتاح کر دیا

  

لاہور(پ ر) چن ون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے جہلم چن ون کے ایک نئے عظیم الشان اسٹور کا افتتاح کیا۔ اس شاندار تقریب کے معزز مہمانوں میں جہلم کے سماجی، کاروباری اور ثقافتی حلقوں کی شخصیات بھی بڑی تعداد میں شامل تھیں۔جہلم میں چن ون کے نئے اسٹور میں نئے فیشن کے شاندار ملبوسات، متموّل فرنیچر، بہترین بیڈنگ اور گھریلو استعمال کی مصنوعات کی مکمل ورائٹی موجود ہے۔چن ون کو پاکستان کی سب سے بڑی فیشن ریٹیل چین کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ چن ون برانڈ ملک کے فیشن اور لائف اسٹائل کے شعبے میں مرکزی کردار کا حامل ہے۔ ملک بھر میں 28سٹور کے علاوہ چن ون کی بیرونِ ملک بھی عظیم الشان موجودگی موجود ہے۔ حال ہی میں چن ون نے اسلام آباد کے ڈی ایچ اے،F-10 مرکز، کراچی کے اوشیئن مال کے علاوہ سوات شہر میں بھی اپنے لائف اسٹائل اسٹور کا افتتاح کیا ہے۔اس شاندار تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے، چن ون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،میاں کاشف اشفاق نے کہا:ہم جہلم میں اپنا نیا اسٹور پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ جہلم میں چن ون کا قیام اعلیٰ ترین معیار کی خریداری اور سہولت کو مدّنظر رکھ کر عمل میں لایا گیا ہے۔ چن ون کے اسٹور کا اندرونی ڈیزائن اختراع، جدّت، شہری کشش ور برانڈ کی کثیر مصنوعات میں موجود گلیمر کا واضع عکاس ہے۔

مزید :

کامرس -