جرمنی کے تجارتی میلے میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے درخواستیں طلب

جرمنی کے تجارتی میلے میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے درخواستیں طلب

  

اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والے تین روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے ”فروٹ لاجسٹکا“ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 13 اکتوبر 2014ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی تجارتی نمائش کا انعقاد وجرمنی کے شہر برلن میں ہوگا جو 4 فروری کو شروع ہو کر 6 فروری 2015ءکو اختیام پذیر ہوگی جس میں تازہ پھل وسبزیاں، خشک میوہ جات ، نامیاتی مصنوعات، مصالحہ جات ، جڑی بوٹیاں، ٹھنڈے پھل، سبزیاں، جڑی بوٹیاں، پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے تمام اقسام کے سامان وغیرہ کی تجارت اور برآمد سے وابستہ ادارے اپنی مصنوعات کی نمائش سے بین الاقوامی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

 جس سے برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی۔ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کےلئے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -