کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی ایوان صنعت وتجارت کراچی کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی ایوان صنعت وتجارت کراچی کے ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر،کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین اورکاٹی کے صدر سید فرخ مظہر نے ایوان صنعت وتجارت کراچی (KCCI )کے نومنتخب صدر افتخاراحمد وہرہ،سینئر نائب صدر محمد ابراہیم کوسمبی اورنائب صدر آغا شہاب احمد خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی کی سربراہی میں کراچی کی تاجروصنعتکاربرادری کو خدمات پیش کرنے کی روایات برقراررکھے گا۔ایس ایم منیر اور میاں زاہد حسین نے کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدرعامر عبداللہ ذکی کوشاندارخدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عامر عبداللہ ذکی نے انتھک محنت اور بہترین کارکردگی کے باعث تاجروصنعتکاربرادری کے دل جیت لیے۔

 جس کا سہرا انکے قائد سراج قاسم تیلی،زبیر موتی والا،انجم نثار،ہارون فاروقی اور طاہر خالق کو جاتا ہے جنہوں نے عامر عبداللہ ذکی پر بھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا صدر نامزدکیا تھا

مزید :

کامرس -