ٹی ڈی اے پی کے ساتھ ملکر صنعتی نمائشوں کا انعقاد ہوگا‘راولپنڈی چےمبر

ٹی ڈی اے پی کے ساتھ ملکر صنعتی نمائشوں کا انعقاد ہوگا‘راولپنڈی چےمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (کامرس ڈیسک) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی راولپنڈی چےمبر کے ساتھ مل کر خطے کی صنعت کو عالمی منڈیوں میں ترویج دینے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی اس سلسلے میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر صنعتی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹی ڈی اے پی راولپنڈی چےمبر کی طرف سے منعقد کی جانے والی صنعتی نمائش کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور تعاون کرے گی اور اس ضمن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹوایس ایم منیر نے راولپنڈی چےمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران صدر چیمبر ڈاکٹر شمائل داﺅد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر نائب صدرملک شاہد سلیم، نائب صدر محمد عالم چغتائی، گروپ لیڈرآر سی سی آئی شیخ شبیر سابق صدور سہیل الطاف،ایس ایم نسیم، گروپ لیڈر اسلام آباد چیمبر طارق صادق ، اراکین مجلس عاملہ اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ایس ایم منیر نے کہاکہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مقصد ملک میں صنعت و تجارت کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے اور بالخصوص مقامی مصنوعات کو عالمی منڈیوںمیں متعارف کروانا اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ راولپنڈی چیمبر مقامی مصنوعا ت کی ترقی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ٹی ڈی اے پی خطے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں چیمبر کی کاوشوں کی بھرپور تائید کرتارہے گا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے راولپنڈی چےمبر کے صدرشمائل داﺅد آرائیںنے کہاکہ راوالپنڈی چےمبر کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ملکی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں متعارف کروائے اور اس مقصد کے لیے چیمبر ابتک 17سنگل کنٹری نمائشیں منعقد کروا چکا ہے اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے

گا ، انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی اے پی اس ضمن میں چیمبر کے ساتھ تعاون کرے ،انہوںنے کہا کہ پاکستانی مصنوعات دنیا بھر میں اپنی اعلیٰ کوالٹی کی بناءپر پسند کی جاتی ہیں لیکن مناسب ترویج نہ ہونے کے باعث بہت سے ممالک میں پاکستانی مصنوعات جگہ نہیں بنا سکیں۔ انہوںنے زور دے کر کہاکہ بجائے دور دراز اور مغربی مملک میں مصنوعات بھیجنے کے علاقائی تجارت کو فروغ دیا جائے اور اس سلسلے میں صنعتی نمائش بھر پور کر دار ادا کر سکتی ہے ۔انہوںنے چیف ایگزیکٹیو ٹی ڈی اے پی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک نمائشوں کے انعقاد کے لیے اتھارٹی اپنا بھر پور کردار اد ا کرے ۔ ایس ایم منیرنے انہیں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

کامرس -