علی بابا پرائیویٹ بینک قائم کرے گا

علی بابا پرائیویٹ بینک قائم کرے گا

  

شنگھائی (اے پی پی) چین کا ای تجارتی گروپ علی بابا پرائیویٹ بینک قائم کرے گا۔ علی بابا گروپ نے پیر کو اعلان کیا کہ انہیں پرائیویٹ بینک قائم کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ دی چائنہ بینکنگ ریگولیٹری کمیشن نے کہا کہ بینک میں علی بابا کے اکثریتی حصص 30 فیصد حصص ہوں گے۔ یہ بینک چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ میں قائم کیا جائے گا۔ یہی پر کمپنی کے صدر دفاتر ہیں۔

علی بابا کی خواہش ای کامرس سے آگے جانے کی ہے۔ بینک کے دوسرے شراکت داروں میں کانگو میٹریٹ فوسن کے 25 فیصد حصص، آٹوپارٹس بنانے والے وان زی آنگ گروپ کے 18 فیصد اور انویسٹمنٹ فرم ینٹائی کے 16 فیصد حصص ہیں۔

مزید :

کامرس -