سیاسی افق پر چھائی بے چینی انڈیکس 4 نفسیاتی حدیں گر گیا

سیاسی افق پر چھائی بے چینی انڈیکس 4 نفسیاتی حدیں گر گیا

  

                             کراچی(اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 29700,2960 0,29500اور 29400پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں78 ارب 30کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت43.31فیصدکم جبکہ 75.38 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سیاسی افق پر چھائی بے چینی ،فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29336پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کرنے کی وجہ سے پورا دن فروخت کا رجحان غالب رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس322.52پوائنٹس کمی سے 29383.13 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 394کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 75کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،297کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 22کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں78ارب 30کروڑ85لاکھ 75 ہزار 657روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر68کھرب42ارب 20کروڑ 52 لاکھ 60ہزار 280روپے ہوگئی ۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں9کروڑ8لاکھ 86ہزار 650شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں6کروڑ94لاکھ 36 ہزار 180شیئرز کم ہیں کے ایس ای 30انڈیکس 293.16 پوائنٹس کمی سے 19959.36پوائنٹس ،کے ایم آئی 30 انڈیکس 590.58پوائنٹس کمی سے 47835.34جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 229.03پوائنٹس کمی سے 21551.29پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -