عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹاکے چودھویں چیئرپرسن کا چارج سنبھال لیا

عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹاکے چودھویں چیئرپرسن کا چارج سنبھال لیا
عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹاکے چودھویں چیئرپرسن کا چارج سنبھال لیا
کیپشن: irfan

  

لاہور(کامرس رپورٹر)معروف بزنس مین عرفان قیصر شیخ نے گزشتہ روز ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے چودھویں چیئرپرسن کا چارج سنبھا ل لیا۔ ٹیوٹا کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے وہ کارپوریٹ سیکٹر میں گرانقدر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔عرفان قیصر شیخ 2011-12میں لاہو ر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے منتخب صدر رہ چکے ہیں۔2008-10کے دوران پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی و صنعت کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ”پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ“(پیاف ) کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے گریجویشن ( بی بی اے) نیو ہیمپاشائر یونیورسٹی امریکہ سے بزنس فنانس کی ڈگری امتیازی پوزیشن سے حاصل کی۔وہ لاہور چیمبر کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے تین سال تک ممبر بھی رہ چکے ہیں۔عرفان قیصر شیخ لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کئی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے سربراہ کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید :

کامرس -