پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ایرانی قونصلیٹ جنرل بنی اسدی کی ملاقات
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ایرانی قونصلیٹ جنرل بنی اسدی نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل کلچر سنٹر ایران اکبر برخوداری ، پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر خواجہ محمد ذکریا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔