مسلم لیگ ن جمہوری نظام کے تقاضوں اورمقاصد سے ناواقف ہے ،عابدصدیقی
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کولالمپور سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ ن جمہوری نظام کے تقاضوں اورمقاصد سے ناواقف ہے ،چند لوگ اس جماعت کو چلارہے ہیں جمہوری جماعت کے قائدین کو علم ہوتا ہے کہ جمہوریت کے تقاضے کیا ہیں اور اس نظام کوکس طرح مضبوط کیا جاتا ہے ،مسلم لیگ ن کے قائدین نے کبھی جمہوریت کے لئے قربانی نہیں دی مسلم لیگ ن کے قائدین نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت بچانے کے لئے ہر حد تک جائے گی پیپلز پارٹی ملک میں وفاق کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اور دھرنے والے اب معاملات کو حل کریں اس ڈیڈلاک سے پوری قوم متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول پسے ہوئے طبقات کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جس نے پسے ہوئے طبقات کو کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے۔