ایل پی جی مافیا کیخلاف کریک ڈاﺅن ،10گرفتار ،درجنوں چالان
لاہور (خبرنگار) ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا ہے لاہور میں ڈی سی او کے حکم پر چھاپہ مار ٹیموں نے عزیز بھٹی ٹاﺅن اور راوی ٹاﺅن کے علاقوں میں چھاپے مار کر ایل پی جی مافیا کے دس ارکان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ چھاپہ مار ٹیموں نے 30 سے زائد دکانداروں کے چالان کر دئیے بتایا گیا ہے کہ چھاپہ مار ٹیموں نے اوگرا کی ہدایت پر ڈی سی او کی نگرانی میں چھاپے مارے ہیں جس میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ اور لوٹ سیل کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورآج سمن آباد ٹاﺅن اور ا قبال ٹاﺅن کے علاقوں میں چھاپے مارے جائیں گے۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈی او مانیٹرنگ محمد امین چوپڑا نے بتایا کہ ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کے دھندے کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر ٹیمیں چھاپے ماریں گئیںایل پی جی کی بلیک میں فروخت کرنے والے افراد کے خلاف موقع پر کارروائی کی جائے گی ۔
اور حکومت کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق ایل پی جی فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور بلیک مارکیٹنگ اور صارفین سے اوورچارجنگ کے خاتمے تک کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔