تحریک انصاف امیروں کی جماعت ہے کسی غریب کا ان سے تعلق نہیں ،اللہ رکھا چودھری

تحریک انصاف امیروں کی جماعت ہے کسی غریب کا ان سے تعلق نہیں ،اللہ رکھا چودھری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف امیروں کی جماعت بن گئی ہے کسی غریب کا اس جماعت سے تعلق نہیں ہے آج امیر اور غریب کے درمیان خلیج وسیع ہو رہی ہے ا یک طرف اشرافیہ کی دہلیز پر تمام سہولتیں سلام کرتی ہیں تودوسری طرف غریب کے لئے زندگی تنگ سے تنگ ہے اور یہ لکیر دن بدن مزید گہری ہورہی ہے ناعاقبت اندیش رویوں پر فوری نظر ثانی کی ضرورت ہے اور اس بڑھتی ہوئی خلیج کو دور کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے اگر خدانخواستہ انقلاب آیا تو غریب اپنا حق لینے کے لئے ایسے اٹھیں گے کہ پھر عالیشان محلات بھی نہیں رہیں گے اور اصل انقلاب یہ ہوگا جو امیروں کو سیلاب کی طرح بہا لے جائے گا اس دن سے بچنے کے لئے خدا تعالیٰ کے دئیے گئے نظام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں انصاف اورمساوات کو قائم کرناہوگاورنہ تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں کہ ان کی جماعت میں غریب ہیں ۔ا ب ہر جگہ گوعمران گو کے نعرے لگ رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -