تحریک انصاف نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے،عرفان دولتانہ

تحریک انصاف نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے،عرفان دولتانہ

  


لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے عمران خان اب میانوالی میں جلسہ کریں یا ملتان میں کارکنوں سے خطاب کریں نوجوان ان کے جلسوں میں شریک نہیں ہوں گے حکومت پنجاب نے نوجوانوں کوبااختیار بنانے ، انہیں روز گار کی فراہمی اور عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے انقلابی پروگرام مرتب کیاہے اسلا م آباد کے دھرنوں کی وجہ سے جہاں ملک کی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے وہاں ترقی کا عمل او ر فلاحی پروگرام بھی متاثر ہوئے ہیں دھرنوں کے ذریعے مصنوعی بحران پیدا کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور 18 کروڑ عوام پر رحم کریں ملک کومسائل مشکلات اور بحرانوں سے نکالنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنارکرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ ذاتی انا رنجش اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ملک کے استحکام کے لئے مل کر کام کیا جائے امیر او رغریب کے درمیان خلیج ختم کر کے وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانا ہوگی ۔

ورنہ ایسا انقلاب آئے گا جو سب کو خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا۔

انصاف پر مبنی معاشرہ قائم نہ ہوا اور غریب کو اس کا حق نہ ملا تو ایسا سیلاب آئے گا کہ سب اسی میں بہہ جائیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -