ملک احتشام الحسن کی زیر صدارت پیپلزلیبر بیورو لاہور کا اجلاس

ملک احتشام الحسن کی زیر صدارت پیپلزلیبر بیورو لاہور کا اجلاس

  

لاہور(پ ر) پیپلز بیورو لاہور کا ایک اجلاس زیر صدارت ملک احتشام الحسن ہوا جس میں مہمان خصوصی سہیل ملک ، سینئر نائب صدر پی پی پی پنجاب، محمد اشرف خان جنرل سیکرٹری پی ایل بی مختلف ٹریڈ یونینز کے نمائندے بھی شریک ہوئے اجلاس میں اشرف خان جنرل سیکرٹری پی ایل بی لاہور نے ماہانہ رپورٹ پیش کی اجلاس میں بتایاگیا کہ شہید بے نظیر بھٹونے 10 نومبر 2007ءکو وعدہ کیا تھا کہ 27/B بینکنگ آرڈیننس کے بینکوں سے جبراً نکالے گئے ملازمین کو بحال کیاجائے گا لیکن آج پھر ان اداروں سے ملازمین کو فارغ کیاجارہا ہے اور منافع بخش اداروں کو موجودہ حکومت اپنے مفادات کے لئے فروخت کررہی ہے جو انتہائی قابل مذمت اقدام ہے اجلاس میں پرزور مطالبہ کیاگیا کہ چیئرمین پی پی

پی بلاول زرداری بھٹو حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف پارلیمینٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں۔ اجلاس میں ریلوے، پی آئی اے ،بینکوں، ایل ڈی اے ، باٹا پاکستان کے نمائندوں ذوالفقار علی تارڑ، عاشق علی اعوان، خالد محمود اعوان، محمد اسلم نمبردار، امجد حسین ، ملک لال دین، جاوید انور بھٹی، ملک سیف الرحمن، ناصر علی، فاطمہ ، لیاقت شاہ، تاج حیدر، ملک اللہ یار، محمد صدیق بیگ، محمد اکرم خان ، لبنیٰ کنول اور شفیق جیالہ نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -