تر ک کمپنی کے تین رکن وفد کایونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کا دورہ

تر ک کمپنی کے تین رکن وفد کایونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر میں گورنمنٹ آف پنجاب کی د عوت پر ترکی ٹیکا کو آپر یشن اینڈ کو آر ڈنیشن ایجنسی سے تین رکنی وفد نے گزشتہ روزدورہ کیا وفد میں ٹیکا ایگری ایکسپر ٹ مسٹر گیلپ یلمز،مسٹر گر ے ٹیزل کنٹر ی کوآرڈنیٹر،محمو د سعیدٹیکا اسلام آباد سے لائیوسٹاک سیکٹر میں افزائش نسل اور ویکسین پر ڈکشن کی ترقی سے متعلقہ ممکنہ اشتراک کے بارے میں دو نوں ملکوں کے ایکسپر ٹ نے آپس میں تبادلہ خیال کیا و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے وفد کو پاکستان میں وٹرنری ایجوکیشن سسٹم اور لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی میں ویٹر نری یونیورسٹی کے کردار کے بارے میں بتایا نیز افزا ئش نسل اور ویکسین پرو ڈکشن بڑ ھا نے میں تر کی کے سا بقہ تجر با ت سے فا ئدہ اٹھاتے ہو ئے مستقبل قریب میں بہا ولپور میں بننے والی چو لستان و یٹر نر ی یونیور سٹی میں تر کی کی خد ما ت حا صل کر نے کی ضرورت کا بھی تذ کر ہ کیا ایڈیشنل سیکرٹری لا ئیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر سنا اللہ بھٹی نے پاکستان میں لائیوسٹاک سیکٹر کو درپیش چیلنجز اور ترقی کے مواقع کے موضوع پر تفصیلی بات کی ۔