غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مذاکرے کا انعقاد
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے شعبہ رورل انکلوسو ایجوکیشن پروگرام کے زیر اہتمام ”خصوصی افراد کے حالات کیسے بدلیں گے “ کے موضوع پر فکرانگیز مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیشل ایجوکیشن پر کام کرنے والی مختلف این جی اوز کے نمائندوں اور تعلیمی اداروں کے شعبہ خصوصی ایجوکیشن کے ڈین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی مذاکرے میں خصوصی افراد کو بامقصد مستقبل دینے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور انہیں درپیش مشکلات کے ازالے پر بحث کرتے ہوئے اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ خصوصی افراد کی بحالی کیلئے نہ صرف ہر سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے بلکہ دنیا بھر میں خصوصی افراد پر کیا جانے والے ریسرچ ورک کو تحریری شکل میں لاکر ان سے استفادہ کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے تقریب میں پنجاب حکومت کے شعبہ سپیشل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر فاضل چیمہ ، پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ بورڈ کے روح رواں ڈاکٹر اظہار ہاشمی ، پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سپیشل ایجوکیشن کی ہیڈ ڈاکٹر حمیرا بانو ، یو ایم ٹی کے شعبہ ایجوکیشن کے ڈین ڈاکٹر عبدالحمید اور ڈاکٹر مہر سعید اختر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔