محکمہ ماحولیات کا انجینئرنگ یونیورسٹی پر چھاپہ ،ڈینگی لاروا برآمد،افسران کیخلاف مقدمات درج

محکمہ ماحولیات کا انجینئرنگ یونیورسٹی پر چھاپہ ،ڈینگی لاروا برآمد،افسران ...

  

                         لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ڈینگی مچھروں کی آماجگاہ بن گئی ہے یہ انکشاف گزشتہ روز محکمہ ماحوالیات کی طرف سے یونیورسٹی پر مارے گئے چھاپہ میں ہوا اس دوران سیکرٹری ماحولیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپے مار کر یونیورسٹی کے مختلف مقامات سے ڈینگی بخار کا باعث بننے والے ڈینگی مچھروں کے لاروے برآمد کرلئے یونیورسٹی کے چاروں کونوں ،کنٹینوں ،مختلف اوپن ورکشاپس ،ٹائر اور ٹرانسپورٹ شاپس سے ڈینگی مچھروں کا لاروا برآمد ہوگیا جس پر چھاپہ مار ٹیم نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ایکسین سمیت کئی افسروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے مقدمہ ڈینگی ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت درج کرایا گیا گزشتہ روز صوبائی سیکرٹری ماحولیات اقبال چوہان رکن پنجاب اسمبلی چودھری شہباز کے ہمراہ یوای ٹی پر چھاپہ مارا اس دوران ٹیم جگہ جگہ جمع پانی ،کباڑ خانے ،ٹرانسپورٹ ورکشاپ سمیت کئی مقامات سے نمونہ جات حاصل کئے تو جگہ جگہ سے ڈینگی لاروا برآمد ہوگیا اس دوران سیکرٹری کو بتایا گیا کہ یو ای ٹی نے وارننگ کے باوجود ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے انتظامات نہیں کئے جس پر ٹیم نے متاثرہ جگہوں پر سپرے بھی کیا بعدازاں ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات کی درخواست پر یونیوسٹی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔اس حوالے سے سیکرٹری ماحولیات اقبال چوہان نے کہا کہ یونیورسٹی کے ڈینگی لاروا ملنا افسوسناک ہے کارروائی کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -