محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم کے منصوبوں کا جائزہ لینے کےلئے خصوصی اجلاس

محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم کے منصوبوں کا جائزہ لینے کےلئے خصوصی اجلاس

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم حکومتِ پنجاب کے مختلف منصوبوں اور یونیسیف، یونیسکواوریونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام کے اشتراک سے جاری پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر پرویز احمد خان کی صدارت میں ہوا جس میں ڈونرز اداروں کے نمائندوں کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی ندیم عالم بٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب ایکسلریٹڈ فنکشنل لٹریسی پروگرام کے تحت صوبہ کے مختلف اضلاع میں 5464غیر رسمی بنیادی تعلیمی اداروں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلباءو طالبات جبکہ اس سکیم کے تعلیم ِ بالغاں کے 1028 سنٹروں کے ذریعے تین لاکھ کے قریب بالغ ان پڑھ افراد کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے اہداف پر کام جاری ہے اس امر کا انکشاف بھی کیا گیا کہ پنجاب ورک پلیس لٹریسی پراجیکٹ کے غیر رسمی اداروں کی تعداد ایک ہزار ہے جن کے ذریعے 30ہزار ان پڑھ بچوں کو خواندہ بنایا جائے گااسی طرح پانچ سو تعلیم بالغاں کے مراکز سے پچاس ہزار لوگ اس پراجیکٹ کے اختتام پر خواندہ افراد کی صف میں شامل ہو جائیں گے۔

 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -