دھرنوں کے دوران طاہر القادری نے آئین اور جمہوریت کا درس دیا،افضل گجر

دھرنوں کے دوران طاہر القادری نے آئین اور جمہوریت کا درس دیا،افضل گجر

  


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر نے کہا ہے کہ دھرنوں کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے خطابات کے ذریعے پوری قوم کو آئین ،قانون اور جمہوریت کادرس دیا ہے،اور جمہوریت کااصلی چہرہ دکھا دیا ہے،جس سے عوام کا ذہن اور سوچ تبدیل ہوچکی ہے اور ملکی سیاست کارخ بدل چکا ہے باریاں لگانے والوں اور مک مکا کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے اقتدار کی میوزیکل چیئر اب نہیں چل سکے گی،عوام کو بے وقوف بنانے کادور چلا گیا ،اب قوم باشعور ہوچکی ہے ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کے بچے بچے کو آئین پڑھا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ 67سالوں سے فرسودہ نظام اور حکمرانوں نے عوام کو کچھ ڈلیور نہیں کیا ، دھرنے پر نقطہ چینیاں کرنے والے عوام کو ان کے جمہوری حق سے محروم رکھناچاہتے ہیں۔

دھرنے میں اپنی مددآپ کے تحت صفائی کا بہترین نظام موجود ہے ،شرکائے دھرنا نے شاہراہ دستور کواپنے گھروں کی طرح صاف رکھا ہے یہاں پرکسی قسم کی بیماریاں پھیلنے کا کوئی خطرہ نہیں شاہراہ دستور پر علاج معالجے کابہترین بندوبست کیا گیا ہے، ڈسپنسریوں میں تجربہ کار ڈاکٹرز بھی ہمہ وقت خدمات کے لئے موجود ہوتے ہیں دھرنے کے خلاف زہر اگلنے والے خود آکے دیکھیں تو ان کو حقیقت نظر آجائے گی چودھری افضل گجر نے کہا کہ دھرنے کو ناکام کہنے والے حقیقت میں سٹیٹس کو کے محافظ ہیں جو کرپٹ نظام کاخاتمہ نہیں چاہتے کیونکہ اس نظام کے ساتھ ان کی روٹیاں لگی ہوئی ہیں عیاش حکمرانوں نے ملک کو اور ملک کے کروڑوں عوام کو اپنا غلام سمجھاہوا ہے جبکہ غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -