گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  


لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 970دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے75 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 74,800 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔44افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر81افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے37افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔

ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -