جمعیت اتحادالعلماءکے زیراہتمام جا معہ تنویرالقرآن حبیب پارک میں منتخب خطباءکا اجتماع
لاہور (پ ر) جمعیت اتحادالعلماءکے زیراہتمام وارثین ممبر و محراب کے حوالے سے جامعہ تنویرالقرآن حبیب پارک میں منتخب خطباءکا اجتماع۔ شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک‘ صدر جمعیت اتحاد العلماءپاکستان مولانا غلام رسول راشدی‘ ناظم اعلیٰ مولانا مختار احمد خان سواتی‘ صدر لاہور میاں مقصود احمد اور مولانا حافظ شفیق الرحمن رئیس جامع تنویرالقرآن نے علماءکے اجتماع سے خطاب کیا۔ مولانا عبدالمالک نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ علماءکا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ معاشرے کی تطہیر کیلئے علماءہی بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جب تک علماءمتحد و متفق نہیں ہوں گے‘ قوم بھٹکتی رہے گی اور قوم کی صحیح رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ صدر جمعیت اتحاد العلماءمولانا غلام رسول راشدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو یکجا کرنے کیلئے علماءہی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض پہچانیں۔ وارثین ممبر و محراب جب اپنے تقاضے پورے کریں گے تو بہتر معاشرہ وجود میں آئے گا۔ آنے والی نسلیں اسلامی اقدار اور شعائر کی پابند ہوں گی تو حقیقی معنوں میں اسلامی معاشرہ وجود میں آئے گا۔ ناظم اعلیٰ مولانا مختار احمد سواتی نے کہا کہ علماءکے اتحاد سے فرقوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔
لادین عناصر اپنی موت آپ مر جائیں گے۔ اغیار کی غلامی کی زنجیریں ٹوٹ جائیں گی اور ممبر و محراب کے وارثین قیادت و سیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔