نادہندگی کے ریفرنس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی

نادہندگی کے ریفرنس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے گوجرانوالہ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی طارق علی کے خلاف دانستہ نادہندگی کے ریفرنس کی سماعت14 اکتوبر تک ملتوی کردی ملزم کے خلاف بینک سے بھاری قرضہ حاصل کرکے ہڑپ کرنے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر فاضل عدالت نے ملزم کو اس کے خلاف ریفرنس کی نقول فراہم کرتے ہوئے اس پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے سماعت ملتوی کردی علاوہ ازیں عدالت نے میجر ریٹائرڈ ذوالفقار علی وغیرہ کے خلاف فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت13 اکتوبر عبدالقادر توکل وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت16اکتوبر ،ضیاءاحمد علوی کے خلاف ریفرنس کی سماعت16 اکتوبر اور راجہ انٹر پرائزز کے راجہ ریاض وغیر کے خلاف ریفرنس کی سماعت13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -