ناپ تول کے پیمانوں میں گڑ بڑ پر 35 دکانداروں کےخلافمقدمات

ناپ تول کے پیمانوں میں گڑ بڑ پر 35 دکانداروں کےخلافمقدمات

  

لاہور ( خبرنگار) عید الاضحی کی آمد پرشہریوں سے اوورچارجنگ اور اوزان و پیمائش کے پیمانوں میں گڑ بڑ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈی او لیبر چودھری محمد نعیم کے حکم پر چھاپہ مار ٹیموں نے مصطفےٰ آباد، گڑھی شاہو، باغبانپورہ سمیت سمن آباد اور ساندہ سمیت مختلف گنجان علاقوں میں واقع مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مارے ہیں اور چھاپوں کے دوران اوورچارجنگ اور ناپ تول کے پیمانوں گڑ بڑ پر 50 سے دکانداروں کو وارننگ دی جبکہ پرائس مجسٹریٹوں نے اوورچارجنگ پر 35 سے زائد دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کروا دئیے ہیںچھاپوں کے دوران محکمہ لیبر کی چھاپہ مار ٹیموں نے دکانداروں کے اوزان و پیمائش کو چیک کیا اور اوزان و پیمائش میں کمی و بیشی پر پہلے روز کی کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں کے باٹ قبضہ میں لیے جائیں گے اور اس میں دکانداروں کے خلاف باقاعدہ مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -