بوگس چیک کا مقدمہ درج کرکے کاپی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بوگس چیک کا مقدمہ درج کرکے کاپی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے بوگس چیک کا مقدمہ درج کرکے ایس ایچ اوتھانہ شالیمار کو اصالتا پیش ہوکر آئندہ سماعت پر 2اکتوبرکو مقدمہ کی کاپی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت میں درخواست گزار محمدعمران نے اپنے وکیل محمد مدثر چودھری اورعمران جاویدکی وساطت سے مو¿قف اختیار کررکھا ہے کہ سائل سے ملک منور سے شادی کی ایک تقریب کے لئے ڈیکوریشن کا کام کروایا جس کا معاوضہ 2لاکھ 53ہزار روپے طے پایا جس میں سے 1لاکھ55ہزار کی ادائیگی کردی گئی لیکن بقایا رقم96ہزار بقایا تھی جس میں سے ملک منور نے30ہزار کا چیک دے دیا تھاجو کہ بعدازاں بوگس نکلا جس پر متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے گئی لیکن پولیس نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا تھالہٰذا عدالت نے عدالت کو مذکورہ شخص کے خلاف ایس ایچ او کا مقدمہ درج کرے کا حکم دے رکھا تھا لیکن تاحال پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے تاہم عدالت نے گزشتہ روز مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔