شان تاثیر کی جانب سے آمنہ تاثیر کےخلاف دائر دعویٰ کی سماعت آج ہوگی

شان تاثیر کی جانب سے آمنہ تاثیر کےخلاف دائر دعویٰ کی سماعت آج ہوگی

  

لاہور(نامہ نگار)مقامی عدالت میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شان تاثیر کی جانب سے اپنی ماں آمنہ تاثیر کے خلاف دائر دعویٰ کی سماعت آج ہوگی گزشتہ سماعت پر عدالت نے آئندہ پیشی پر فریقین کے وکلاءکوبحث قلمبندکروانے کا حکم دے رکھا ہے شان تاثیر نے مذکورہ دعویٰ میں مو¿قف اختیار کر رکھاہے کہ اس کی والدہ آمنہ تاثیرنے سلمان تاثیرکی وفات کے بعد ا س کی اربوں روپے کی جائیداد جعلی دستاویزات کے ذرےعے اپنے نام لگو الی تھی دعوے میں استدعا کی گئی ہے مدعی کو اس کے باپ کی جائےداد واپس دلائی جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -