”پی ٹی آئی کے کامیاب جلسہ نے ن لیگ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل گاڑ دی“

”پی ٹی آئی کے کامیاب جلسہ نے ن لیگ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل گاڑ دی“

  

لاہور(نامہ نگار)تحریک انصاف کے نوجوان وکلاءکا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پرپی ٹی آئی کے کامیاب جلسہ نے برسراقتدار مسلم لیگ(ن) کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے اورزندہ دلان لاہور کی تخت لاہور سے بیزاری تبدیلی کا واضح سگنل ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے وکلاءنے پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کیاتحریک انصاف کے یوسی 40سلامت پورہ کے سیکرٹری ایڈووکیٹ چودھری مدثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام جمہوریت کے نام پر بادشاہت کیخلاف اٹھ کھڑے ہیں اورملک میں جلد ہی خاندانی آمریت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مینار پاکستان جلسہ کی بھرپور کامیابی نے ملکی سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے سینئر نائب صدر یوسی 40،ایڈووکیٹ خیل احمد نے کہا کہ عوام کرپشن،لوٹ مار،اقرباپروی ، لاقانونیت اور ہوشربا مہنگائی جیسے مسائل کیخلاف متحد ہوتے نظرآرہے ہیں،دھرنا دینے والی جماعتوں کے ایجنڈے نے قوم کوبے حد متاثر کیا ہے اور برسراقتدار ٹولے کو جلد ہی عوام کے سامنے سرنڈر کرنا پڑیگا سینئر نائب صدر یوسی44 ایڈووکیٹ مجتبیٰ چودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان سے معافی مانگنے میں دیر کردی ،وقت انکے ہاتھ سے نکل چکا ہے، ایڈووکیٹ محمد اظہر، بلال مغل ،مرزاحسیب اسامہ ، ارشاد گجر و دیگر نے کہا کہ پی پی پی پنجاب کا کوئی بھی کارکن شریف برادران کیساتھ کھڑا ہونے کو تیار نہیں ہے کیونکہ جس کی وجہ سے جلد ہی مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی سے بھی ایک بااثر گروپ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -