سینیٹر سعید غنی کی سربراہ سوشل میڈیا سیل جہاں آراء وٹو سے ملاقات

سینیٹر سعید غنی کی سربراہ سوشل میڈیا سیل جہاں آراء وٹو سے ملاقات

  


لاہور( نمائندہ خصو صی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے میڈیا سیل پیپلز پارٹی لاہور پنجاب میں سوشل میڈیا سیل کی سربراہ جہاں آراء وٹو کے ساتھ ملاقات کی، دونوں نے سٹڈی سرکل کے قیام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کو قومی سیاست کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانے کے علاوہ ایسی حکمت عملی بھی تجویز کرے گی جو پارٹی کے منشور اور اسکے قائدین کی سوچ کے عین مطابق ہو۔ انہوں نے تمام پارٹی کے صوبائی میڈیا کی تنظیموں کے درمیان بہتر روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں انہوں نے اتفاق کیا کہ پارٹی کی سنٹرل میڈیا کی تنظیم سے بھی بہتر روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے۔سینیٹر سعید غنی میڈیا سیل کے مختلف شعبوں میں گئے اور انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا۔ جہاں آراء وٹو نے انکو بتایا کہ سوشل میڈیا سیل یہاں حال ہی میں قائم ہوا ہے لیکن اسکی کارکردگی تسلی بخش ہے۔

اس موقع پر میاں منظور احمد مانیکا، میاں محمد ایوب، فیصل میر، بیرسٹر عامر حسن اور ڈاکٹر خیام بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -