عمران خان زبان کو لگام دیں ،پی پی قائدین کیخلاف تنقید برداشت نہیں کرینگے ،زاہد ذوالفقار

عمران خان زبان کو لگام دیں ،پی پی قائدین کیخلاف تنقید برداشت نہیں کرینگے ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد زوالفقار خان ‘ نائب صدر فضل الرحمن بٹ اور زونل صدر میاں اصغرنے ’’ پاکستان‘‘ فورم ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اپنی زبان کو لگام دینی ہو گی ہم کسی بھی قیمت پر اپنی قیادت کے خلاف کوئی بھی بات برداشت نہیں کریں گے جواب دینا ہم بھی جانتے ہیں اور اگر جیالے جواب دینے پر اتر آئے تو پھر ان کی ’’ممی ڈیڈی اور برگر فیملی ‘‘ کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو جائے گا عمران کا ایشو جن کے ساتھ ہے ان تک ہی رکھیں تو ان کے لئے بہتر ہو گا وہ نئے محاز کھولنے سے گریز کریں جلسے جلوس ‘ تحریکیں چلانا اور انقلاب لانا ہی پیپلز پارٹی کے جیالوں کا اصل کام ہے‘ جنہیں جمعہ جمعہ آٹھ دن سیاست میں ہوئے ہیں وہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں انقلاب اس ملک میں بانی چیئرمین شہید زوالفقار علی بھٹو لا چکے ہیں جنہوں نے اسمبلی میں ایک مزدور اور کسان کو عوام کے ووٹوں سے منتخب کرواکر بھیجا تھا جو کبھی اسمبلی کے گیٹ کے سامنے سے بھی گزرنے کے بارے میں نہیں سوچ سکتا تھانائب صدر فضل الرحمن بٹ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے جیالوں سے معذرت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے ایسا کرکے جیالوں کے دل جیت لئے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گذار ہیں لیکن ان کے علم میں یہ بات بھی لانا چاہتے ہیں کہ جب لاہور کے دورے میں ان کی لاہور تنظیم اور ذونل صدور کے ساتھ ملاقات ہی نہیں کروائی جائے گی تو پھر انہیں کیسے یہ پتہ چلے گا کہ لاہور کے جیالوں کے مسائل کیا ہیں انہیں ایسے لوگوں کو لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ دیکر فارغ کردینا چاہئے جو انہیں ان کے جیالوں سے ملنے سے روک رہے ہیں ہمارے لئے ہماری پارٹی ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہے ہم اپنے چیئرمین کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کے لاہور کے جیالوں کے بچے بھی اعلی تعلیم یافتہ جن میں سی اے ‘ ڈاکٹرز ‘ ایم فل ‘ پی ایچ ڈی اور ڈبل ایم اے سمیت دیگر ڈگریوں کے حامل ہیں اگر آپ ان سے ملیں گے تو آپ کو دلی خوشی ہو گی کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کے بچے بھی وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں لیکن پارٹی کے اس اچھے تاثر کو کوئی بھی کسی بھی جگہ پر اجاگر نہیں کررہا زونل صدر میاں اصغر نے کہا کہ میں اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو یہ تجویز دیتا ہوں کہ آئندہ جب بھی وہ لاہور کے دورے پر آئیں تو وہ لاہور تنظیم کے ذونل صدور کے بچوں کو بھی اپنے ساتھ کھانے پر بلائیں تو ان کے اس اقدام سے لاہور میں یوتھ تیار ہو جائے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -