قوم متحد ہوکر سیلاب متاثرین کی مدد کرے، اعظم نعیمی

قوم متحد ہوکر سیلاب متاثرین کی مدد کرے، اعظم نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) محافظان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حافظ محمد اعظم علی نعیمی نے ضلع چنیوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کرنے سے قبل محافظ بھائیوں اور الفردوس ٹرسٹ کے رضا کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور تاریخ کے بدترین سیلاب نے بھی پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس سے سینکڑوں دیہات بہ گئے اور ہزاروں لوگ اپنے گھر بار اور مال مویشیوں سے محروم ہوگئے ان حالات میں پوری قوم متحد ہوکر پاکستانی بہن بھائیوں کی امداد پر توجہ دے سیلاب متاثرین کی خدمت کو عباس سمجھ کر کیاجائے۔