ڈی او بادامی باغ کی یقین دہانی،انجمن تاجران لار ی اڈہ کی ریلی اور دھرنا موخر

ڈی او بادامی باغ کی یقین دہانی،انجمن تاجران لار ی اڈہ کی ریلی اور دھرنا موخر

  

لاہور ( اسد اقبال )ڈی او بادامی با غ کی یقین دہانی کے بعد انجمن تاجران ورکشاپ ایر یا لاری اڈا نے کل ضلعی حکو مت کے خلاف نکالی جانے والی ریلی اور ڈی سی او آفس کے سامنے دھر نا موخر کر تے ہو ئے کاروباری مراکز کھو لنے کا اعلا ن کر دیا ہے اور عید الا ضحی کے بعد تاجروں کے تخفظات دور کر نے کے لیے حکومتی سطح پر لائیزن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاہم تاجر ایسو سی ایشن نے جائز مطا لبات پورے نہ ہو نے پر ڈی او کو آخری وارننگ سے آ گاہ کر دیا ہے گزشتہ روز انجمن تاجران ورکشاپ ایر یا لاری اڈا کے صدر سید شاہد سہیل کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ڈی او بادامی باغ سے ملا قا ت کی جس میں لاری اڈا کی از سر نو تعمیر سے تاجروں کے کاروبار کو ہو نے والے نقصانا ت سے آگاہ کیا جس پر ڈی او عائشہ ممتاز نے تاجروں کے تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کروائی کہ عید قر بان کے بعد ڈی سی او خود اس معاملہ پر غوروفکر کر تے ہوئے درپیش مشکلات اور مسائل کا حتمی حل نکا لا جائے گا واضح رہے کہ ضلعی حکومت اور ورکشاپ ایر یا کے تاجروں میں جاری کشید گی کے باعث 1200سے زائد تاجروں نے اپنے کاروبار بند کر تے ہوئے ہڑتا ل کی ہو ئی تھی اور اس سلسلہ کو حتمی شکل دینے کے لیے تاجروں نے کل ضلعی حکومت کے خلا ف ریلی اور ڈی سی او آفس کے سامنے مطا لبات کی منظوری تک دھر نا دینا تھا ”پاکستان“ سے گفتگو کر تے ہوئے انجمن تاجران ورکشاپ ایر یا بادامی با غ کے صدر سید شاہد سہیل نے کہا کہ ڈی اوکی یقین دہانی پر دھر نا مو خر کر دیا گیا ہے اور ہڑتال کو وقتی طور پر ختم کر دیا گیا ہے عید قر بان کے بعد ڈی سی او نے اگر ورکشاپ ایر یا کے تاجروں کے مسائل کو حل نہ کیا تو دما دم مست قلندر ہو گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -