کشمیریوں کے حق میں نواز شریف کے بیان نے دونوں عواموں کے دل جیت لئے،میاں سومرو

کشمیریوں کے حق میں نواز شریف کے بیان نے دونوں عواموں کے دل جیت لئے،میاں سومرو

  

لاہور(پ ر )یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب کے کنوینرز کا اہم اجلاس زیر صدارت طارق احسان غوری چیف آرگنائزر پنجاب لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں سابق وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے کشمیریوں کے مو¿قف پر دلیرانہ خیالات کا اظہار کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد میاں سومرو سابق وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں میاں محمد نواز شریف کا کشمیر پر دلیرانہ مو¿قف اور اقوام متحدہ کے کردار پر بیان 18کروڑ پاکستانیوں اور کشمیری مسلمانوں کے دلوں کی آواز ہے جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے چیف آرگنائزر پنجاب طارق احسان غوری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کی جانب سے کشمیر کے مسئلہ کو جنرل اسمبلی میں اٹھانے کی مخالفت کو ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیا طارق احسان غوری نے کہا بھارتی وزیر اعظم حقائق کو جھٹلانے کی بجائے عالمی رائے عامہ کا احترام کریں۔

 اور کشمیر پر اپنا غاصبانہ ختم کریں اجلاس میں شکیل عطا اللہ، محمد خان، رانا آصف، زنیر احمد، طاہر اترا، نور سمندر بھٹی، جنید سلطان بلوچ، لقمان گوندل، ملک الیاس اور اجالا شفیق نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -