شالامار ہسپتال میں دل کے امراض کے حوالے سے دن منایا گیا
لاہور (جنرل رپورٹر) دنیا بھر میں گزشتہ روز دل کے امراض کے حوالے سے دن منایا گیا اس موقع پر شہر بھر میں مختلف تقاریب،سیمینارز اور آگاہی واکس کا اہتمام کیاگیا، شالامار ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں بھی رشیدہ بیگم کارڈیک سنٹرکے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیاجس میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں اس موقع پرہسپتال کے آڈیٹو ریم میں خصوصی لیکچر ہوا،ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کے انچارج ڈاکٹر کا مران بابراور شعبہ سرجری(امراض دل) ڈاکٹر عمارحمیدنے شرکاء کو دل کی بیماریوں اور ان کے علاج کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ بتایامیڈیکل کیمپ میں آنے والوں کو مفت کولیسٹرول ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں مریضوں کو ای سی جی کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ڈاکٹر ز کا کہنا تھا کہ چند احتیاطی تدابیر اور روزانہ واک کر نے سے ہم دل کے امراض سے بچ سکتے ہیں انھوں نے ہائی بلڈ پریشر کو دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ قرار دیاشالامار ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر احمد وسیم یوسف کی قیادت میں آگاہی واک بھی ہوئی ۔