ایل ڈبلیو ایم سی اور البیراک کے زیراہتمام تاجپورہ میں صفائی آگاہی مہم
لاہور( جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیوایم سی) اور البیراک کے زیرِ اہتمام تاجپورہ سکیم میں عید الاضحی کے سلسلے میں صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد اہل ِ علاقہ کو صفائی بالخصوص عید قربان پر جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور اس سلسلے میں ایل ڈبلیوایم سی کے صفائی اقدامات کے متعلق معلومات و آگاہی دینا تھا اس موقع پر بٹ چوک تاجپورہ سکیم میں کیمپ لگائے گئے اور واک کی گئی جس میں ایل ڈبلیوایم سی کی طرف سے ڈپٹی منیجر کمیونی کیشن شفقت رسول، اسسٹنٹ منیجر زمحمد عمیر خان، رحمان راشد اور البیراک کی جانب سے سینئر منیجر آپریشنز، حسین کارتال اور اسسٹنٹ منیجر سعدیہ رفیق نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ شرکت کی۔ سرگرمی کے شرکا نے بیداریءشعور کے لےے گھر گھر جا کر شہریوں کو صفائی پر بریف کیا اور پمفلٹس تقسیم کئے۔شہریوں سے قربانی کے جانوروں کا بچا کچا چارہ اور بعد ازاں آلائشیں گلیوں میں نہ پھیلانے اور اس مقصد کے لےے بیگز کے استعمال کی اپیل کی گئی ۔اس موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے تھے۔