حکومت قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے،الیاس گھمن

حکومت قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے،الیاس گھمن

  

لاہور (سٹاف رپورٹر) عالمی اتحاد اہل سنت والجماعت کے مرکزی امیر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے جامع مسجد فاروق مرغزار کالونی لاہور میں شان ختم نبوت کے زیر اہتمام ختم نبوت سیمینارکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ عشق و محبت کا تقاضہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں شفاعت رسول ﷺ کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ قادیانی آئینی طور پر غیر مسلم ہیں پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر ان کے کفریہ عقائد کی بنیاد پر ان کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا حکومت قادیانیوں کی ارتدادی اور اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کو فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کرے انہوں نے کہا کہ مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیںانہوں نے کہا کہ عالمی اتحاد اہل سنت ، آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور امام اعظم ابوحنیفہ ؒ کے روشن تعلیمات کو عام کرنے کیلئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں تقریب میں مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مفتی عبیدالرحمن، حافظ محمد طیب، مولانا قاری ظہیر احمد اورمحمد سخاوت سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -