زندہ دلان لاہور کی تخت لاہور سے بیزاری تبدیلی کا واضح سگنل ہے ، محمد جمیل

زندہ دلان لاہور کی تخت لاہور سے بیزاری تبدیلی کا واضح سگنل ہے ، محمد جمیل

  

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پرپی ٹی آئی کے کامیاب جلسہ نے برسراقتدار مسلم لیگ(ن) کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے اورزندہ دلان لاہور کی تخت لاہور سے بیزاری تبدیلی کا واضح سگنل ہے انہوں نے کہا عوام جمہوریت کے نام پر بادشاہت کیخلاف اٹھ کھڑے ہیں اورملک میں جلد ہی خاندانی آمریت کا دھڑن تختہ ہوجائیگا،انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان سے معافی مانگنے میں دیر کردی وقت انکے ہاتھ سے نکل چکا ہے پی پی پی پنجاب کا کوئی بھی کارکن شریف برادران کیساتھ کھڑا ہونے کو تیار نہیں ۔

مگرقیادت کارکنان کو اعتماد میں لئے بغیر رائے ونڈ جا بیٹھی جس سے پارٹی کے کئی اہم رہنما پی پی پی کو خیرباد کہنے کیلئے تیار نظر آرہے ہیںانہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی مسلم لیگ(ن) سے بھی ایک بااثر گروپ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلے گامینار پاکستان جلسہ کی بھرپور کامیابی نے ملکی سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے اورلوگ کرپشن لوٹ مار اقرباپروی لاقانونیت اور ہوشربا مہنگائی جیسے مسائل کیخلاف متحد ہوتے نظرآرہے ہیںانہوں نے مزید کہا دھرنا دینے والی جماعتوں کے ایجنڈے نے قوم کوبے حد متاثر کیا ہے اوربرسراقتدارٹولے کو عوام کے سامنے سرنڈر کرنا پڑیگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -