یورپین ممالک میں قیام پذیر پاکستانی بھی ملک میں تبدیلی کے خواہش مند ہیں، ثمینہ بتول
لاہور(لیڈی رپورٹر )ےوتھ اوورسیز پروفیشنلز آرگنائزیشنز ےورپ کی کوآرڈنیٹر ثمینہ بتول رضوی نے کہا ہے کہ ےورپین ممالک میں حصول روز گار کے لئے گئے ہوئے تارکین وطن نے بھی پاکستان کے موجودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے نظام کی تبدیلی کے لئے کام کرنے والی جماعتوں کا کسی بھی سیاست سے ہٹ کر ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پاکستان کا ہر چھوٹا بڑا اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والا فرد موجودہ فرسودہ نظام سے تبدیلی چاہتا ہے اور ےہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں اس قدر ترقی آ جائے کہ کسی کو ےہاں سے باہر جانے کی ضرورت ہی نہ پیش آئے اور وہ پاکستان میں رہ کر ہی وطن کی خدمت کرے ۔ثمینہ بتول رضوی نے کہا کہ ےورپین ممالک میں موجود پاکستانی ےہ سمجھتے ہیں کہ اب آہستہ آہستہ پاکستانی تبدیلی کی جانب بڑھ رہے ہیں قوم اپنے حقوق لینے کے لئے جاگ چکی ہے ےورپ میں موجود پاکستانی بھی پاکستان میں موجود عوام کی طرح ےہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں صرف چہروں کی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی آئے کیونکہ نظام کی تبدیلی سے ہی پاکستان میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آئے گی ےہاں کے حکمران طبقے کو بھی پاکستانیوں کے اس جذبات کو سمجھنا ہو گا کیونکہ اب عوام صرف چہروں کی تبدیلی سے مطمئن نہیں ہوں گے عوام ہر قیت پر کرپشن کے نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں اور ہر شعبے میں پڑھے لکھے اور پروفیشنلز کو دیکھنا چاہتے ہیں۔