افغانستان ، امریکہ کے درمیان آج سیکیورٹی معاہدے پر دستخط ہوں گے

افغانستان ، امریکہ کے درمیان آج سیکیورٹی معاہدے پر دستخط ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آن لائن) نو منتخب افغان حکومت نے امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، معاہدے پر آج منگل کو دستخط ہونگے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے سابق نومنتخب صدر اشرف غنی نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کردیا، نومنتخب صدر کے مشیر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی معاہدے پر افغان صدر کے بجائے سینئر وزیر کل دستخط کریں گے جبکہ اشرف غنی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کردیں گے۔واضح رہے کہ امریکی دباو¿ کے باوجود سابق افغان صدر حامد کرزئی نے امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے مطابق 2016 کے اختتام تک نیٹو ممالک کے متعدد فوجی افغانستان میں قیام کریں گے۔امریکی صدر باراک اوباما کے ایک اعلیٰ مشیر جان پوڈیسٹا نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغا ن حکومت آج سکیورٹی معاہدے پر منگل کو دستخط کر دے گی۔ کابل میں امریکی سفارت خانے میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا س سمجھوتے کے تحت رواں برس افغانستان سے غیرملکی فورسز کے انخلائ کے بعد بھی دس ہزار امریکی فوجی وہاں قیام کر سکیں گے۔ امریکا کی جانب سے اس معاہدے پر جان پوڈیسٹا دستخط کریں گے تاہم انہوں نے اس بات سے لاعلمی ظاہر کی کہ افغانستان کی جانب سے دستخط نئے صدر اشرف غنی کریں گے یا پھر کوئی اور حکومتی اہلکار کر یگا،
سیکیورٹی معاہدہ

مزید :

صفحہ اول -