پنجاب میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،کامران سیف
لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق) لاہور کےجوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عدالت عالیہ کی واضع ہدایات کے باوجود پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات منعقد کروائے جائیںکیونکہ نچلی سطح پر عوامی نمائندے موجود نہ ہونے سے عوام مسائل کے حل کے لیے مشکلات کا شکار ہیں۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا بلدیاتی نظام عوام کی خوشحالی کا باعث تھاعوامی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی سے ان کے مسائل ان ہی کے اضلاع میں حل ہوجاتے تھے یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام چوہدری پرویز الہٰی کا دور حکومت یادکر رہے ہیںجب سے( ن) لیگ کی حکومت برسراقتدار آئی ہے اس نے سب سے پہلے بلدیاتی نظام کو ختم کیا اور تاحال بلدیاتی انتخابات کروانے سے انکاری ہے۔س سلسلے میں کبھی اسمبلیوں سے بل منظور کرواکر ایکسٹنشن لی جاتی ہے کبھی حیلے بہانوںسے مسلسل بلدیاتی نظام کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ نظام فعال ہوتا تو سیلاب متاثرین کی احسن طریقے سے مدد کی جاسکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکمران ڈرتے ہیں کہ اگر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تو ان کے اختیارات کا خاتمہ ہوجائے گا اور جعلی مقبولیت کاپول کھل جائے گا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سسٹم حقیقی معنوں میں اختیارات عوام تک منتقل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس لیے فوری بلدیاتی انتخابات ہی مسائل کا حل ہے۔