مزارات اولیا ءپر حملے اور دہشتگردی نے اسلام کی اصل روح کو مسخ کیا ، شاہد غوری

مزارات اولیا ءپر حملے اور دہشتگردی نے اسلام کی اصل روح کو مسخ کیا ، شاہد غوری

  

لاہور (سٹاف رپورٹر)سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاہد غوری کی وفد کے ہمراہ درگاہ حضرت سلطان باہو کے سجادہ نشین پیر فیاض الحسن قادری سے ملاقا ت دوران ملاقا ت رہنماو¿ں نے کہاکہ مزارات اولیا ءپر حملے اور دہشت گردی نے اسلام کی اصل روح کو مسخ کیا ہے ضرب عضب آپریشن نے دہشتگردوں کی کمر توڑد ی ہے پا ک افواج پر فخر ہے بعض قوتیں غیر ملکی آقاو¿ں کے اشاروں پر پا ک فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر بدنام کرنے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں تعلیمات صوفیاءپوری دنیا میںعدم برداشت کا خاتمہ اورمحبتوں کو پروان چڑھایا۔مادہ پرستی کے دور میں کسی کو بندوق سے نہیں بلکہ محبت سے فتح کیا جا سکتا ہے اولیاءاللہ نے ہمیشہ صبر و تحمل برداشت اور رواداری کا درس دیا رہنماو¿ں نے ملکی سیاسی ،مذہبی صورت ءحال پر تبادلہ خیال کیا اس مو قع پر مر کزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہاکہ سندھ یا نئے صوبوں کی آراءقومی اسمبلی میں پیش کی جائے بعض سیاسی جماعتیں قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی ناکام کوششوں میںمصروف ہیںوفد میں مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی،کے پی کے صوبائی صدر انعاللہ خان قادری،صوبائی رہنما پنجاب محمد زاہد حبیب قادری،ڈاکٹر عمران مصطفی قادری،صوبائی صدر سندھ نور احمد قاسمی ،صوبائی رہنما علی نواز قاسمی بھی موجود تھے۔

محمد شاہد غوری نے کہاکہ پا ک افواج کو چا ہئے کہ وہ وزیرستان میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے بعد ان نام نہاد مدارس اور مساجد پر آپریشن کرے جو مساجد و مدارس کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔دہشت گرد جماعت دعش کو پا کستان میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔نبیوں ، ولیوں اور پیغمبروں کے مزارات پر حملہ کرنے اور ان کی حمایت کرنے والوں کا سخت محاسبہ کریں گے۔امریکہ نے ہمیشہ پہلے دہشت گردوں کو گود میںلیا اور پھر ان کی مخالفت کر کے ان پر کاروائی کی۔القائدہ،طالبان،دعش سمیت تمام نام نہاد جہادی اور عسکریت پسند دہشت گردوں کو امریکہ کی سر پرستی حاصل ہے۔شدت پسند مذہبی جماعتیں اسلام کی اصل تعلیمات سے واقفیت نہیں رکھتیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -