لاہور میں ناکامی کے بعد عمران خان جلسوں سے پرہیز کریں،رانا بابر

لاہور میں ناکامی کے بعد عمران خان جلسوں سے پرہیز کریں،رانا بابر

  


لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو جلسے کرنے کا بہت شوق ہے اور اب عوام نے ان کا شوق پورا کردیا ہے ،لاہور میں جلسہ کی ناکامی کے بعد انہیں جلسوں سے پرہیز کرنا چاہیے،وہ سیاست کو بھی کرکٹ کی طرح شوق سمجھتے ہیں سیاست تو خدمت کا دوسرانام ہے اور خدمت کرکے ہی عوام کو راضی کیا جاسکتا ہے ۔،ان کے دکھ درد دور کرکے دل کو سکون ملتا ہے شایدعمران خان کے پاس عوام کے خدمت کے لئے دھڑکنے والا دل نہیں ہے ،عمران خان سیاست کو شوق کے طور پر کررہے ہیں ان کا رویہ غیر جمہوری ہے وہ جمہوری آداب سے ناواقف ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ وہ پوری پارلیمنٹ کوبرا بھلاکہہ رہے ہیں عمران خان نے ہمیشہ اپنے مفاد کی سیاست کی ہے اور انہیں صرف اپنا مفاد عزیز ہے یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے چین کے صدر کا دورہ ملتوی کراکے پاکستان کے مفادپر کاری ضرب ماری ہے اور اپنے مفاد حاصل کیا ہے ،عمران خان نہ جانے کس کے کہنے پر پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کررہے ہیں ،اسی طرح طاہر القادری بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ،عمران خان اور طاہر القادری کا ایجنڈا ایک ہے عمران خان اور طاہر القادری بھائی بھائی ہیں یہ دونوں جمہوریت کے دشمن ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -