مغرب کی ننگی تہذیت کو غیور عوام نے مسترد کردیا ہے،عبدالرحمن عزیز

مغرب کی ننگی تہذیت کو غیور عوام نے مسترد کردیا ہے،عبدالرحمن عزیز

  

لاہور (خبرنگار) اسلام آباد میں لگائے گئے اوپن ائیر تھیٹر ،تبدیلی اور نئے پاکستان کے نعروں میں چھپی مغرب کی ننگی تہذیب کو اسلامی ملک کی غیور اور باغیرت عوام نے مسترد کردیا ہے اور اب اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے مختلف شہروں میں جھوٹ بول کر قوم کو سول نافرمانی کی تحریک کیلئے اکسایاجارہا ہے جبکہ یہ خود سول نافرمانی کی تحریک کی مخالفت کرتے ہو ئے عمران خان اور شاہ محمود قریشی ودیگر رہنماءاپنے بجلی کے بل ادا کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام پنجاب کے رہنماءعبدالرحمن عزیز نے میڈیا میں جاری اپنے بیان میں کیاانہوں نے مزید کہا کہ جس نصاب تعلیم کا واویلہ وہ اپنے دھرنوں میں کر تے ہوئے نظر آ رہے ہیں وہ نصاب تعلیم یہودیوں اور قادیانیوں کا ترتیب دیا ہواہے جو کہ خیبر پختون خواہ میں زبر دستی لگانے کی کو شش کی جا رہی ہے اس کے خلاف صوبے کی عوام آج بھی سراپا احتجاج ہے ۔ جمعیت علماءاسلام کی وقیادت نے دوسال پہلے یہودیوں کے اس پاکستان دشمن منصوبے کی نشان دہی کی تھی اور خبر دار کیا تھا کہ عمران اور قادری یہودیوں کے پا کستان توڑنے کے مشن کی تکمیل کر نے کیلئے ملک کی سیاست میں ہلچل مچارہے ہیں اورآج جے یو آئی کے قائدین کی دور اندیشی کا اعتراف ملک کے مختلف حلقوں سے کیا جا رہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -