عمران امپائر کی حوصلہ افزائی نہ ملنے سے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں،نصیر احمد

عمران امپائر کی حوصلہ افزائی نہ ملنے سے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں،نصیر احمد

  


لاہور( نمائندہ خصوصی)عمران خان دھرنے کی ناکامی اور امپائر کی جانب سے حوصلہ افزائی نہ ملنے سے مخالفین پر جھوٹے الزامات لگا کر کیچڑ اچھال رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید، شریف سجاد بھٹی نے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن خالد محمود خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دےئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے الزام ایک بار پھر دہرایا حالانکہ عافیہ صدیقی کو امریکہ کے حوالے کرنیوالے مشرف کو عمران خان نے \"چمک\" کے ذریعے صدارت کا ووٹ دیا تھا اور ایل ایف او کو تحفظ دینے کیلئے پوری قوتوں کی مخالفت کے باوجود ووٹ دیا تھا ،عمران خان نے تعلیم سستی اور عام کر نے کا دعویٰ کرتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ پی ٹی آئی کی اہم خاتون عہدیدار جو NGOکے ذریعے سکولوں کی ایک چین چلا رہی ہیں وہ ان سکولوں کو اشرافیہ کی کلاس سے نکال کر غریبوں کیلئے مفت کر دیں یا پھر ان سکولوں میں کم از کم فیس کم کروادیں۔

پی ٹی آئی کی تعلیمی پالیسی سے محبت کا یہ لگاؤ ہے کہ پی ٹی آئی کی ایم این اے مسرت کے مطابق خیبر پختونخواہ میں تعلیم کامعیار 4%گر گیا ہے ، عمران خان نے تمام جماعتوں کے نکالے گئے ایم این ایز کو اکٹھاکرکے نام نہاد انقلاب لانے کے چکر میں ہیں جوکہ عمران خان کی خام خیالی ہے۔

عمران خان خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کو تو اپنے پروٹوکول کے لئے استعما ل کر رہے ہیں جبکہ دوسرے صوبوں کے گورنر ہاؤس کو گرا کر پارک بنانے کا دعویٰ کر رہے ہیں، عمران خان کی تمام ترسیاست جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے اور تحریک انصاف کا واحد مقصد جھوٹے الزامات لگا کر بلیک میل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عمران بنی گالہ کے 300کنال پر بنے ہوئے گھر کو یونیورسٹی میں تبدیل کرکے سٹیٹس کو توڑنے کی ابتداء کریں اور خیبرپختواہ کے وزیراعلیٰ ہاؤس کو پارک میں تبدیل کریں تاکہ عوام کی سمجھ میں آئے کہ عمران خان اپنے مقصد سے مخلص ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -