جیو کی بندش صحافیوں کے معاشی قتل کے مترادفہے،افنان صادق بٹ

جیو کی بندش صحافیوں کے معاشی قتل کے مترادفہے،افنان صادق بٹ

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی کیبل آپریٹرز کی جانب سے مختلف شہروں میں مسلسل کئی ماہ سے بندش کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت پر حملے کرنایا اسے کمزور کرنا سنگین غداری کے مترادف ہے لہذاتمام کیبل آپر یٹرز عدالتی احکامات اور عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے جیو کو پرانے نمبروں پربحال کریں کیونکہ آئین اور جمہوریت کاتحفظ آزاد میڈیا کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ حکومت ، عدلیہ ،سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی کی تنظیموں پر ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ ایسے غیر آئینی اقدامات کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو بے نقاب کر کے کیفرکردار تک پہنچائیں جو ریاست اور ریاستی اداروں پر حملے کر کے انہیں اور وفاق پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،افنان بٹ نے مزید کہا ،کہ ملک کے مقبول ترین سب سے بڑے چینل جیو کی غیر قانونی بندش صحافت اور ریاست کے چوتھے ستون پر کاری ضرب اور صحافیوں کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -