ملک میں تبدیلی و آزادی کا آغاز ہو گیا ہے،وزیر انور

ملک میں تبدیلی و آزادی کا آغاز ہو گیا ہے،وزیر انور

  

لاہور (خبرنگار) تحریک انصاف کوٹ لکھپت کے ممتاز رہنما وزیر انور اور انجمن شہریان کوٹ لکھپت کے جنرل سیکرٹری میاں عبدالماجد قصوری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مینار پاکستان میں تحریک انصاف کے حالیہ شاندار و کامیاب جلسہ کے بعد حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ اب لاہور تحریک انصاف کا گڑھ بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام تحریک انصاف کے کارکنان کرپشن‘ اقرباءپروری‘ غربت‘جہالت‘ بیروزگاری و دیگر مسائل کے خاتمہ کے سلسلہ میں عمران خان کے سنگ ایک ہو چکے ہیں اور ملک میں تبدیلی و آزادی کا آغاز ہو گیا ہے دونوں رہنماﺅں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں ملکر ملک کو دونوں ہاتھوں سے قومی دولت کو لوٹ رہے ہیں۔ عمران خان کی نشاندہی کرنے پر یہ دونوں بدعنوان اکٹھے ہو چکے ہیں لیکن عوام کے غیظ و غضب سے بچ نہیں سکتے ذلت اور رسوائی ان کا مقدر بن چکی ہے وزیر انور اور میاں عبدالماجد قصوری نے کہا کہ مسلم لیگی رہنماﺅں کی طرف سے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں پر گزشتہ جعلی انتخابات میں تنقید دونوں پارٹیوں کی ایک ملی بھگت تھی شہباز شریف کی طرف سے آصف علی زرداری کی ملک سے لوٹی ہوئی دولت ملک کے اندر واپس لانے کیلئے انہیں سڑکوں پر گھسیٹنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں اور وہ نام نہاد جمہوریت کو بچانے کیلئے ایک مرتبہ قومی اسمبلی کے اندر اور باہر اکٹھے ہو کر عمران خان کی سچائی‘ دیانتداری اور بہادری کا مقابلہ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ میاں عبدالماجد قصوری نے کہا کہ نواز شریف کو بڑھتے ہوئے عوامی دباﺅ کے پیش نظر وزارت عظمیٰ سے فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -